افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 24 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ بادغیس میں طالبان نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 24 فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بادغیس میں طالبان نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 24 فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سیکڑوں افراد نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملوں کے نتیجے میں 24 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی سربراہ فاضل صدیق نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکڑوں مسلح دہشت گردوں نے  ضلع بالا مرغاب کے علاقے جار آسیائے میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر دستی بموں اور بڑے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 24 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں افغان فوج کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔فاضل صدیقی کاکہنا تھا کہ جوابی حملوں ک میں کئی وہابی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئےہیں۔

News Code 1890423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =