روس کی ایران سے تیل کی تجارت اورخرید کا سلسلہ  جاری رکھنے پر تاکید

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایران سے تیل کی خرید اور تجارت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ایران کے تیل اور صنعتی دھاتوں کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندی کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ایران سے تیل کی خرید اور تجارت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

روس کا کہنا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے اور امریکہ نے ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خرج ہونے پر مجبور کیا ہے۔ روس نے ایران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مزید شقوں سے خارج ہونے سے پرہیز کرے۔ روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی طرف سے عمل در آمد کی بھی تعریف اور تمجید کی ہے۔ روس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے رکن ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

News Code 1890413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =