کینیڈا میں ایک شخص کے پاس ساڑھے 27کلو وزنی موتی

کینیڈا میں ایک شخص کے پاس ساڑھے 27کلو سے زائد وزنی دنیا کا سب سے بڑا قدرتی موتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ایک شخص کے پاس ساڑھے 27کلو سے زائد وزنی دنیا کا سب سے بڑا قدرتی موتی ہے۔ یہ موتی 34سالہ ابراہم رائیس  کی ملکیت ہے جو اسے چند سال قبل وراثت میں ملا تھا۔ ابراہم اس موتی کا خاص خیال رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے 22قیراط کے آکٹوپس کے شو پیس کے ساتھ رکھاہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موتی کی قیمت 200ملین ڈالر سے زائد ہے تاہم ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اسے کسی بھی قیمت پر فروخت نہیں کرےگا۔

News Code 1890412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =