صوبہ سندھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں پیش آیا جہاں لاشاری برادری کے 2 گروپوں کے درمیان زمین کے جھگڑے پر فائرنگ ہوئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاشاری برادری کے 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔

News Code 1890409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha