پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی سے فصلوں میں آگ لگ گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی کے بعد گندم کی تیار فصلوں اور بھوسے کے ڈھیر وں میں آگ لگ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی کے بعد گندم کی تیار فصلوں اور بھوسے کے ڈھیر وں میں آگ لگ گئی۔ سرگودھا، گجرات، چنیوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں تیز آندھی کے بعد چنیوٹ میں 6 مقامات پر گندم کی کھڑی فصلوں میں آگ لگ گئی۔آندھی کے باعث پہلا واقعہ تحصیل بھوانہ قلع کمنگراں میں پیش آیا، دوسرا واقعہ چک نمبر 139جھوک ملیا جھنگ روڈ پیش آیا جہاں اسٹور کیے گئے بھوسےمیں آگ لگی۔آندھی سے آگ لگنے کا تیسرا واقعہ سالارہ روڈ سوئی گیس چوک میں پیش آیا جہاں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگ گئی۔چوتھا واقعہ تحصیل لالیاں کوٹ قاضی میں کھڑی فصل میں پیش آیا جہاں اینٹوں کی بھٹی کے باعث آگ لگی، پانچواں واقعہ بابو رائے لاہور روڈ پر پیش آیا۔چھٹا واقعہ بھٹو کالونی فیصل آباد روڈ پر پیش آیا جہاں گندم کی باقیات کو آگ لگائے جانے سے آگ پھیل گئی۔ تمام واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پالیا، کہیں بھی آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

منڈی بہاؤالدین کے علاقے ہیلاں کے کھیتوں میں کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگ گئی جس سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصل جل کر راکھ ہو گئی۔

News Code 1890407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =