پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں حالیہ وہابی دہشت گردی کے بعد چائنہ اسکیم اور گجرپورہ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران وہاں رہنے والوں کے کوائف چیک کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں حالیہ وہابی دہشت گردی کے بعد چائنہ اسکیم اور گجرپورہ کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران وہاں رہنے والوں کے کوائف چیک کیے گئے۔  پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران خصوصی طور پر ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور کرایہ داروں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک اور جدید انڈرائیڈ آلات کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سرچ آپریشن سے دو روز قبل لاہور میں داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

News Code 1890404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =