پاکستان نے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارتی ماہی گیروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،بھارتی ماہی گیروں کی یہ کشتیاں بین الاقوامی سمندری حدودکو عبور کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کے شکار کیلیے داخل ہوئی تھیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری جہازوں ہنگول اوربسول جبکہ تیزرفتارکشتیوں نے بھی حصہ لیا، کارروائی کے دوران 22 بھارتی ماہی گیروںکوگرفتار کیا گیا،ان کی 4 کشتیوں کوقبضے میں لے لیا گیا بعد ازاں گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

News Code 1890401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =