پاکستان میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکام نے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 6 دکانداروں کو جیل بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں حکام نے مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 6 دکانداروں کو جیل بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 90 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ہمراہ دھوراجی کالونی اور گلستان جوہر کے بازاروں مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جو دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وقار مہدی نے کہا کہ کمشنرکراچی کی جانب سے بھی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مارکیٹوں میں چھاپے مار رہی ہیں،آج گلستان جوہر، دھوراجی کالونی مارکیٹوں میں زائد منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کا عزم ہے اور یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا۔

News Code 1890399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =