شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں دوسرا میزائل تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے،ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے،ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا  یہ دوسرا تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے شمال مغربی سائنو ری بیس سے میزائل فائر کیے جنہوں ںے تقریبا 260 میل کا فاصلہ طے کیا، یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکی سفیر ایٹمی مذاکرات پر ڈیڈلاک کے خاتمے کی کوششوں کے لیے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ 2 شارٹ رینج میزائل مشرقی حصے کی طرف فائر کیے گئے،اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر تفصیل اکٹھا کی جارہی ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ یہ میزائل کہاں گرے۔

News Code 1890394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =