رہبر معظم انقلاب اسلامی کی معاشرے میں معرفت اور انقلابی گفتگو کو فروغ دینے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلاب کے ایک اجتماع سے خطاب میں طاغوتی طاقتوں سے مقابلہ اور عدل و انصاف کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے بارے میں فرمایا: آپ کومعاشرے میں معرفت اور انقلابی گفتگو کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے حوزات علیمہ کے سیکڑوں اساتید اور طلاب کے ایک اجتماع سے خطاب میں طاغوتی طاقتوں کے ساتھ  مقابلہ اور عدل و انصاف کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے بارے میں فرمایا: آپ کومعاشرے میں معرفت اور انقلابی گفتگو کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے میں دینی معارف کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی معارف کے فروغ کے سلسلے میں علماء اور طلاب کی آج اہم ذمہ د اری ہے اور انسان کو آج بھی اسلامی اور دینی معارف کے بارے میں آگاہی کی سخت ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دینی معارف سے انسان کی دوری کے تصور کو غلط قراردیتے ہوئے فرمایا: انسان کی آج بھی دین کی طرف راغبت بہت زيادہ ہے ۔

News Code 1890368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =