پاکستان کے شہر لاہور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس کی گاڑی کے نزدیک دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا، دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد  جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوئے جنہیں میواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ اہلکارشاہد، سلیم اورعام شہری رفیق شامل ہے۔

جائے وقوع پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے جب کہ گاڑی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے والی جگہ کی سکیورٹی رینجرزنے سنبھال لی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

News Code 1890341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =