نائیجر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں فیول ٹینکر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں فیول ٹینکر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق فیول ٹینکر کا حادثہ نیامے کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے روڈ پر پیش آیا، ٹینکر الٹنے کے بعد لوگ پیٹرول جمع کرنے کے لیے اس کے گرد جمع ہوئے، اسی وقت ٹینکر میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیکی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1890321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =