استقامت و پائداری، شیاطین اور کفار پر غلبہ کا واحد راستہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رمضان المبارک اور بہار قرآن کی آمد کے موقع پر محفل انس با قرآن کے معنوی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: استقامت و پائداری، شیاطین اور کفار پر غلبہ کا واحد راستہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ)  میں رمضان المبارک اور بہار قرآن کی آمد کے موقع پر محفل انس با قرآن کے معنوی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: استقامت اور پائداری ،شیاطین اور کفار پر غلبہ کا واحد راستہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیائے اسلام کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کی مشکلات کا اصلی سبب قرآن مجید کے معارف ، معانی و مفاہیم سے عدم آشنائی اور اس پر عمل نہ کرنا ہے۔ جو لوگ امریکہ اور بعض ممالک کے بادشاہوں کی طرفداری کرتے ہیں قرآن مجید انہی لوگوں کا مقابلہ کرنے  اور ان پر اعتماد نہ کرنےکا حکم دیتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے چذد سال قبل بعض ممالک میں اسلامی بیداری اور عوامی قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انھوں نے اسلامی بیداری اور عوامی قیام کی قدر نہیں کی ، امریکہ اور اسرائیل پر اعتماد کرنے کی وجہ سے اسلامی ممالک میں جاری اسلامی بیداری کی تحریک ناکام ہوگئی لیکن ایرانی عوام نے حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی قدر و قیمت کو پہچانا اور امریکہ و سامراجی طاقتوں پر بالکل اعتماد نہیں کیا جس کیو جہ سے ایرانی عوام آج امریکی پابندیوں کے باوجود  سرافرازی، سربلندی ، ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔رہبر معظم انقللاب اسلامی نے فرمایا: استقامت اور پائداری شیاطین اور کفار پر غلبہ کا واحد راستہ ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے ظاہر و باطن کو زیبا اور خوبصورت اور اللہ تعالی کی معجز نما کتاب کو بے مثال ہنری اثرقراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم کی تلاوت کے پروگراموں کو گھریلو سطح پر فروغ دینا چاہیے اور اس کے معانی اور مفاہیم پر توجہ کرنی چاہیے اور اللہ تعالی کی کتاب کے مطابق عمل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے دنیا اور آخرت کی سعادت اسی میں ہے۔

News Code 1890310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =