مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل کے خصوصی دستوں نے جیزان کے علاقہ میں متعدد سعودی فوجیوں کا قلع و قمع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے قبالہ اور جبل النار محاذوں پر ایک کارروائی کے دوران درجنوں سعودی فوجی کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سعودی عرب کی دو چوکیوں پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔۔
یمنی فورسز نے صنعا کے نہم علاقہ میں بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجویں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
آپ کا تبصرہ