روس میں مسافر طیارے کے حادثے میں 41 مسافر ہلاک

روس میں مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کےنتیجے میں 41 مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کےنتیجے میں  41 مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ماسکوکے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافربردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔ جہاز نے ماسکو سے ایک اورروسی شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیربعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جوکریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیار کرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔

News Code 1890288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =