ترکی کا روس سے میزائل خریدنے کا معاہدہ برقرار

ترکی نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے روس سے میزائل خریدنے سے متعلق معاہدے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے روس سے میزائل خریدنے سے متعلق معاہدے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق ترکی نے روس سے ایس400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ روس جون یا جولائی میں ترکی کو میزائل کی پہلی قسط فراہم کرے گا جس کے بعد ترکی کے دفاعی نظام کا شمار دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں تصور کیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکہ نے روس سے ایس-400 میزائل ٹیکنالوجی خریدنے کی صورت میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس سے ڈیل کی گئی تو امریکہ ترکی کو ایف-35 فائٹرز جیٹ کی فراہمی روک دے گا۔ ترکی امریکا سے 100 کے لگ بھگ ایف-35 فائٹرز جیٹ خرید رہا ہے ۔

News Code 1890287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =