مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں جرمنی کے تجزیہ نگار پیٹر فیلپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے اس کے رئیس کی طرح میانہ روی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ایران کے خلاف سخت مؤقف رکھنے میں امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن کافی معروف ہیں وہ متعدد بار ایران کے خلاف فوجی اقدام کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
جرمنی کے تجزیہ نگار نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد اس معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں یورپی ممالک کے اقدامات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا میکانزم تیار کیا ہے جس کے ذریعہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس میں ایران اور یورپ کے درمیان تجارت کے فروغ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
جرمن تجزیہ نگار فلیپ نے جان بولٹن کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی اقدام کی دھمکی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جان بولٹن انتہا پسند ہے اور اس سے اس کے رئیس کی طرح میانہ روی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
آپ کا تبصرہ