مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی سوفیصد حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایک بار پھر حماس اور اسلامی مزاحمت کے تباہ کن راکٹوں کا سامنا ہے اور ہم اسرائیل کی مکمل اور سو فیصد حمایت کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف گستاخانہ لب لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ تمہیں مزید تباہی اور بربادی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے بھی فیکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ