حزب اللہ لبنان کی غزہ پر اسرائیل کے  حملے کی مذمت/ عرب ممالک کے سکوت پر شدید تنقید

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پرعرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پرعرب ممالک کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔ حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرکے اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف جری بنا رہے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی اپنے دفاع کے سلسلے میں شاندار استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ  اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرسکتے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مسلمانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی  مذمت کرکے فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں۔ حزب اللہ نے فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی شفا کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1890284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =