ونزوئلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 7 اہلکار ہلاک

ونزوئلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی آفیسرز ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی آفیسرز ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے دارالحکومت کراکس سے فوجی افسران کو لے کر سان کارلوس کے لیے اُڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7  اہم فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت سے باہر ایک علاقے سے مل گیا، حادثے میں 2 میجرز، 3 کیپٹن اور 2 لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1890280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =