وسطی ایشیا میں داعش کا مالی معاون ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایشیا میں داعش کے مالی معاون کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وسطی ایشیا میں داعش کے مالی معاون کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے وسطی ایشیا میں مالی معاون کو صوبہ بغلان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزار داخلہ کے مطابق داعش کے مالی معاون مفتی اوزبیک کو 4 داعش دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق مفتی اوزبیک کا افغانستان اور وسطی ایشیا میں داعش دہشت گرد تنظیم کو فروغ میں اہم کردار تھا۔

News Code 1890259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =