جرمنی میں  " محمد " مقبول ترین نام

جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں " محمد" مقبول ترین نام بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی کئی ریاستوں میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں " محمد"  مقبول ترین نام بن گیا۔ 2018ء کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں پیدا ہونیوالے بیشتر بچوں کے نام " محمد " رکھے گئے۔گزشتہ برس برلن میں 22177  بچے پیدا ہوئے جن میں سے بیشتر کے نام محمد رکھے گئے۔ہیمبرگ اور سار لینڈ میں بھی نئے پیدا ہونے والوں کا " محمد " مقبول نام ہے۔جرمن کے بیشتر بڑے شہروں میں بچوں کے سر فہرست دس مقبول ناموں میں " محمد " بھی شامل ہے۔ جرمن سوسائٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر بریمن میں پسندیدہ ترین ناموں کی فہرست میں محمد دوسرے نمبر پر رہا۔2017ء کے دوران لندن اور مغربی مڈلینڈز میں’’محمد‘‘ 10پسندیدہ ترین ناموں میں شامل رہا۔ بے بی سینٹر نامی ویب سائیٹ کے مطابق 2014ء میں برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والوں بچوں میں’’محمد مقبول ترین نام تھا۔آسٹریا میں2017ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہاتھا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں بچوں کے لئے جو3نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام " محمد " ہے۔

News Code 1890258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =