غزہ کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی اور دنیا کا سکوت صہیونیوں کے حملوں سے کہیں زیادہ خوفناک

فلسطینی مسلمانوں کے لئے غزہ کی صورتحال کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی اور عالمی سکوت صہیونیوں کے غزہ پر وحشیانہ حملوں سے کہیں زيادہ خوفناک ، تباہ کن اور دردناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مسلمانوں کے لئے غزہ کی صورتحال کے بارے میں عرب ممالک کی خاموشی اور عالمی سکوت صہیونیوں کے غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں سے کہیں زيادہ خوفناک ، تباہ کن اور دردناک ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں کا سلسلہ غزہ پر جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر عرب ممالک کی خاموشی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا سکوت  غزہ کے مسلمانوں کے لئے نہایت ہی تباہ کن اور دردناک ہے۔ صرف فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ پر اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی مذمت کی ہے۔ عباس نے عالمی برادری پر فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کے مجرمانہ حملوں پر عربوں اور عالمی برادری کو خاموش نہيں رہنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے اسرائیل مزید جری ہوجائےگا۔  عرب ممالک اور عالمی برادری کو اسرائیل کے بہیمانہ حملوں کی مذمت کرنی چاہیے ۔ اسرائیل صریح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ ادھر امریکہ نے ایک بار پھر غزہ پر اسرائیل کے مجرمانہ حملوں کی حمایت کی ہے۔ امریکہ نے اسرائیلی بربریت کے جواب میں حماس کے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ فلسطینی پٹتے رہیں اور مار کھاتے رہیں لیکن وہ اپنا دفاع ہرگز نہ کریں۔ لیکن فلسطینیوں نے اب  اپنا دفاع شروع کردیا ہے اور وہ مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کو باہر نکالنے کا پختہ عزم کئے ہیں  اور انھوں نے اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر سیکڑوں میزائل بھی فائر کئے ہیں۔

ادھر غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر عرب ممالک کا سکوت بھی  کافی دردناک ہے۔ عرب ممالک آج تک اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے خلاف کوئی ٹھوس اور متحدہ قدم نہیں اٹھا سکے۔ سعودی عرب اور امارات تو اسرائیل کے خلاف اقدام کرنے کے بجائے بعض اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی مجرمانہ سعی کررہے ہیں۔ غزہ کے مسلمانوں نے کل اسرائیل کے حملوں کا بھر پور جواب د ے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ  اپنی اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1890256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =