پاکستانی حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔  مریم نوازکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے ان کا جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔  مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں لوگوں کے روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی ہیں۔

News Code 1890253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =