اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 4 فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور خواتین و بچوں سمیت 51 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور خواتین و بچوں سمیت 51 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی پر اپنے گھروں کو واپسی مہم کے 57 ویں مارچ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان 31 سالہ رمزی اور 19 سالہ رائد خلیل ابوذر موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مزید دو فلسطینی نوجوان 33 عبداللہ ابراہیم ابو ملوح، اور 29 سالہ اعلا البوبالی شہید ہوگئے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور شیلنگ سے 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک فاطمہ حجازی ہیں جن کے سر پر گولی ماری گئی ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ خاتون صحافی سفینہ کا ہاتھ زخمی ہوا دیگر زخمیوں میں 10 بچے، 2 خواتین اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News Code 1890247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =