بھارت میں سمندری طوفان " فانی " کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک

بھارت میں سمندری طوفان " فانی" سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں سمندری طوفان " فانی" سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی ہے.  بھارت میں طوفان فانی مغربی بنگال میں آج صبح داخل ہوگیا ، ہواوں کی رفتار90کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہیں طوفان فانی کےزیراثرکلکتہ ،دیگرعلاقوں میں شدید بارشیں ہورہی ہیں ،درخت جڑ سےاکھڑ گئے ہیں جبکہ متعدد پروازیں معطل ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہناہے طوفان فانی کمزورپڑ چکاہے اوراب اس کا رخ بنگلہ دیش کی جانب ہےجبکہ دوپہر بارہ بجے تک بنگلہ دیش میں داخل ہونےکاامکان ہے۔

News Code 1890242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =