پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

پاکستان کے شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ینگ ڈاکٹروں  کی ہڑتال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف غیر حاضر رہا تاہم ایمرجنسی، آئی سی ٹی اور آپریشن تھیٹر معمول کے مطابق چلتے رہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ایک ماہ سے پر امن مظاہرے جاری تهے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر مجبوراً او پی ڈی بند کرنا پڑی۔

News Code 1890235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =