عمان نے متحدہ عرب امارات کے ایک جاسوسی نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا

عرب ذرائع کے مطابق عمان نے متحدہ عرب امارات کے ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو شناسائی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان نے متحدہ عرب امارات کے ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو شناسائی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق عمان بھی متحدہ عرب امارات کے خلاف سرد جنگ لڑنے میں مصروف ہوگیا ہے۔ عمان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے سکیورٹی دستوں نے ملک میں سرگرم متحدہ عرب امارات کے ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا ہے۔ عمان کے سکیورٹی دستوں نے ملک کے خلاف سرگرمی میں ملوث امارات کے جاسوسی نیٹ ورک کو شناسائی کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔  الاخبار کے مطابق دبئی کے حاکم محمد بن راشد براہ راست امارات کے جاسوسی نیٹ ورک کی نگرانی کررہے تھے۔  اطلاعات کے مطابق اماراتی جاسوس اماراتی بینکوں کے کارکنوں کے روپ ميں تاجر بن کر عمان، قطر اور ترکی میں وسیع پیمانے پر جاسوسی کررہے ہیں۔ اس سے قبل ترکی اور قطر نے بھی متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک افراد کو گرفتار کیا تھا، ذرائع کے مطابق امارات بڑے پیمانے پر علاقائی ممالک میں جاسوسی کررہا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں خطے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News Code 1890229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =