صدر اشرف غنی کا 175 طالبان کو رہا کرنے اور مشروط جنگ بندی کا عندیہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی کا عندیہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے مشروط جنگ بندی کا عندیہ دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے عظیم مشاورتی جرگہ برائے امن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مثبت ردعمل کی یقین دہانی کرائے تو افغان حکومت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ طالبان کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے گراؤنڈ دینے کو تیار ہیں، جرگے کی جانب سے یہ دوستانہ تجویز دی گئی ہے جس پر افغان حکومت عمل درآمد کرائے گی۔ اس موقع پر افغان صدر نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 175 طالبان کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کابل یا کسی بھی صوبے میں اپنا وفد بھیجے اور رہا کیے گئے طالبان کو اپنے ہمراہ لے جائیں۔ صدر اشرف غنی نے طالبان سے بیرون ملک کے بجائے افغان سرزمین میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

News Code 1890228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =