امارات کے ڈرون طیاروں کی طرابلس پر بمباری

عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  متحدہ عرب امارات نے چینی ساختہ ڈرون ونگ لونگ کے ذریعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر بمباری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب لیبیا کے باغی کماںڈر خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔ خلیفہ حفتر نے حال میں طرابلس پر حملہ کیا تھا جسے قومی اتحادی حکومت کے حامی فوجیوں نے ناکام بنادیا تھا۔

News Code 1890227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =