قطر کی ایران کے خلاف  امریکی فیصلے پر تنقید/ عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایران کے تیل کے خلاف امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلے سے عالمی معیشت پر مثبت نہیں بلکہ منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایران کے تیل کے خلاف امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلے سے عالمی معیشت پر مثبت نہیں بلکہ منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران سے تیل خریدنے پرپابندی کے فیصلے کا خود امریکہ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اس کے علاوہ ایرانی تیل پرانحصار کرنے والے ممالک براہ راست امریکی فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ قطری وزیر خارجہ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔ محمد عبدالرحمان آل ثانی نے مزیدکہا کہ قطر امریکہ کی طرف سے ایران پریک طرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکی فیصلے سے خطے میں جاری بحرانوں کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

News Code 1890222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =