نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی 38 سالہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست اور ٹی وی اینکرپرسن 41 سالہ کلارک گفورڈ سے باقاعدہ منگنی کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی 38 سالہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست اور ٹی وی اینکرپرسن 41 سالہ کلارک گفورڈ سے باقاعدہ منگنی کرلی ہے ۔ دونوں نے ایسے وقت میں منگنی کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے اور جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے منگنی کرنے کے فیصلے کو سیاسی مقبولیت حاصل کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گفورڈ نے اگرچہ اب منگنی کی ہے، تاہم دونوں کے ہاں 21 جون 2018 کو پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان 2014 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے نیوزی لینڈ کے الیکشن قوانین کے تحت میڈیا کے سامنے جوڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اور اب جب کہ نیوزی لینڈ کے انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے تب دونوں نے منگنی کرلی اور ممکنہ طور پر دونوں الیکشن سے قبل شادی کرلیں گے۔ واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں ہونے والے عام انتخابات میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں۔وہ اب تک کی نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین وزیر اعظم بھی ہیں، علاوہ ازیں انہیں نیوزی لینڈ کی 150 سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

News Code 1890215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =