بھارت نے اسرائیل سے مزید دو اواکس طیارے خرید لئے

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے سیکورٹی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو رواں سال فروری میں اسرائیل سے دو ارب ڈالر مالیت کے دو اور اواکس طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے سیکورٹی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو رواں سال فروری میں اسرائیل سے دو ارب ڈالر مالیت کے دو اور اواکس طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق خریداری کے عمل میں شامل چار افراد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ فالکن اواکس طیاروں کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایسے سات طیارے موجود ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ کے پاس صرف 5 فالکن اواکس طیارے ہیں۔پاکستان اپنے دو اواکس طیارے 24 گھنٹے شمال اور جنوب میں تعینات رکھتا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ صرف 12 گھنٹے کیلئے ہی ان طیاروں کو شمالی اور مغربی سرحد پر تعینات رکھ پاتی ہے۔

News Code 1890214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =