نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستانی سپریم کورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت میں توسیع کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی، جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے ۔نوازشریف نے 26 مارچ کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ضمانت کی مدت میں توسیع کے لیے نظرثانی درخواست کی تھی، نظرثانی درخواست میں بیرون ملک علاج سے متعلق اجازت کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

News Code 1890213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =