پشاور میں شوہر نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو قتل کردیا

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ بشیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ بشیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے  رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پشاور کے علاقے بشیر آبادمیں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی مشہوررقاصہ نیلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اے ایس پی فقیر آبادکا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کی حدود میں مشہور رقاصہ  ثناء عرف نیلم کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے تین بچے تھے، پولیس کی مدعیت میں اس کے شوہر عبدالروف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اے ایس پی نے مزید کہا مقتولہ کل رات شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خفا ہو کر جا رہی تھی کہ شوہر نے قتل کردیا، مقتولہ کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے، واقعہ کی تفصیل مقتولہ کے بچوں نے پولیس کو بتائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسے ڈانس پارٹیوں میں رقص کرنے پر مجبور کرتا تھا۔

News Code 1890212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =