بھارت کا ستمبر میں چاند پر اترنے کے لئے خلائی مشن روانہ کرنے کا اعلان

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں چاند پر اترنے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا اور اس مقصد کیلئے اس کا چندریان دوم مشن پر کام رواں سال 9سے 16 جولائی کے درمیان شروع کر دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں چاند پر اترنے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا اور اس مقصد کیلئے اس کا چندریان دوم مشن پر کام رواں سال 9سے 16 جولائی کے درمیان شروع کر دیا جائے گا۔ چاند پر لینڈنگ 6 ستمبر 2019ء کو متوقع ہے۔امریکہ، چین اور روس کے بعد بھارت چاند پر جانے والا چوتھا ملک ہوگا۔ چاند کی سطح پر اترنے کیلئے یہ بھارت کا پہلا مشن ہوگا اور اس مقصد کیلئے چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کی جائے گی جسے اب تک کسی نے اپنی تحقیق کا مرکز نہیں بنایا۔ کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پائے جانے والے پتھر چار ارب سال پرانے ہیں اور جوہری توانائی کیلئے قیمتی ذرائع فراہم کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل جتنے بھی مشن چاند پر بھیجے گئے انہوں نے خطِ استوا پر لینڈنگ کی، بھارتی مشن پہلا مشن ہوگا جو جنوبی قطب پر اترنے کی کوشش کرے گا۔

News Code 1890206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =