کانپور میں بی جے پی کے رہنما کی پولیس افسر کو دھمکیاں

بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی منہ زوری اور غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔کانپور میں بی جے پی کے رہنما نے پولیس افسر کو دھمکیاں دیکر اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی منہ زوری اور غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔کانپور میں بی جے پی کے رہنما نے پولیس افسر کو دھمکیاں دیکر اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کانپور میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی رہنما سریش اوستی کی پولیس افسر کو کھلے عام دھمکیاں دینے کی ویڈیو نے مودی سرکار کی جانب سے شفاف انتخابات کرانے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی رہنما سریش اوستی نے پولیس افسر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ہِٹ لسٹ پر ہے ۔

News Code 1890205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =