ایران کی ونزوئلا میں امریکی مداخلت اور کودتا کی کوششوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ونزوئلا ميں امریکہ کی آشکارا مداخلت اور کودتا کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ونزوئلا ميں امریکہ کی آشکارا مداخلت اور کودتا کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ونزوئلا کی قانونی اور عوامی حکومت کے خلاف امریکی مداخلت، طاقت کے استعمال  اور فوجی کارروائی پر مبنی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک میں بے جا مداخلت کرکے عالمی سطح پر بد نظمی پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک میں آشکارا مداخلت کرکے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کے بعض جنگ طلب عناصر نے عالمی امن و ثبات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

News Code 1890202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =