چین کی مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ، بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شونگ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیربھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شونگ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا اثر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے موقف پر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر میں سرگرم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

News Code 1890201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =