تھائی لینڈ کے بادشاہ کی اپنی ذاتی سکیورٹی گارڈ خاتون سے شادی

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی ذاتی سکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کرکے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تھائی بادشاہ کی روائتی تاج پوشی کی تقریبات سے قبل شاہی بیان میں بادشاہ کی شادی کا اعلان کیا گیا۔ شاہی بیان کے مطابق بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا کو شاہی ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور وہ اب تمام شاہی اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔شادی کی تقریب کی تصاویرتھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئیں جن میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں موجود ہیں۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے دکھایا گیاہے جس کے بعد جوڑے کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے بھی دکھایا گیا۔

News Code 1890197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =