پاکستانی وزیر اعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا لیفٹینٹ ریٹائرڈ مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان ضلع مہمند میں ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کیا، جو کام انہوں نےکیا وہ کام عدلیہ کا نہیں حکومت کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وادی تیراہ میں امن کی بڑی جنگ لڑی، پاک فوج کو تیراہ سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر سلام پیش کرتاہوں جب کہ قبائلی نوجوانوں کو اکسانے کے لیے بیرون ملک سے سازش ہورہی ہے۔

News Code 1890193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =