مسلم لیگ نون نے رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا

مسلم لیگ نون نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلم لیگ نون نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جگہ سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جس کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں، اسی وجہ سے پارٹی کی جانب سے رانا تنویر احمد کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

News Code 1890191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =