پشاور کے تمام بڑے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال

پاکستان کے شہر پشاورکے تمام بڑے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاورکے تمام بڑے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔  اطلاعات  کے مطابق پشاور کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مقامی اور دور دراز اضلاع سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ڈاکٹر تنظیموں نے حکومت کی ہر دھمکی نظرانداز کردی اور ضلعی اسپتالوں میں پچھلے ایک ہفتے سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث اوپی ڈی اور دیگر سروسز معطل ہیں تاہم ایمرجنسی کھلی ہے، اوپی ڈی میں آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے قبل حکومت نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکی دی تھی لیکن حکومتی تنبیہ کے باوجود ڈاکٹروں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور صوبہ بھر کے ڈاکٹرز ایل آر ایچ میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، احتجاجی ڈاکٹر گروپوں کی صورت میں اکٹھے ہورہے ہیں اور دیگر ڈاکٹروں کو بھی او پی ڈی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، اسپتال کی اوپی ڈی میں مریضوں کو پرچیاں تو دی جارہی ہیں تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز مریضوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔

News Code 1890188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =