امریکہ میں  خاتون ٹیچر کا 5 سالہ بچی پرتشدد

امریکی ریاست کینساس میں خاتون ٹیچرنے 5 سالہ بچی کو لات ماری ،اسےبری طرح دبوچا اور گھسیٹا، واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکلوا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کینساس میں خاتون ٹیچرنے 5 سالہ بچی کو لات ماری ،اسےبری طرح دبوچا اور گھسیٹا، واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو نے خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکلوا دیا۔اطلاعات  کےمطابق بچی نے اپنی والدہ کی تصویربنائی تھی جو اسےمل نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پریشان اورافسردہ تھی۔ بچی نے لائبریری میں شرارت نہیں بلکہ بچکانہ طورپرخود کو شیلف کے اندر چھپالیا۔

خاتون ٹیچرکرسٹل اسمتھ نے 5سالہ بچی کو ایسا کرنے پر پہلے بری طرح دبوچا اورلائبریری سے سب کے جانے کے بعداسےلات ماری۔

واقعہ کی وڈیو کے بعد خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیاہے، حکام اور ماہرین کا کہنا ہے ٹیچر کو قانونی معاملات اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

News Code 1890181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =