پاکستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد  فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کےمطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے پھالیہ میں چند ماہ سے دو گروپوں کے درمیان کسی تنازع کے باعث آئے روز لڑائی اور فائرنگ کے واقعات جاری تھے جن میں کئی نوجوان زخمی ہو چکے ہیں۔گزشتہ رات پھالیہ کے بلال چوک پر پھالیہ کے ایک گروپ کے دو نوجوان موجود تھےکہ اس دوران مخالف پارٹی کے چند افراد نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طاہر کھوکھر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی جوان کو تحصیل اسپتال سے گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

News Code 1890180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =