برطانوی وزیر دفاع حساس معلومات لیک کرنے پر برطرف

برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کی معلومات لیک کرنے پرعہدے سے برطرف کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کی معلومات لیک کرنے پرعہدے سے برطرف کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی حساس معلومات لیک کرنے والے وزیردفاع گیون ولیم سن کو کابینہ سے فارغ کردیا۔یہ معلومات برطانیہ میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہووائے کی جانب سے 5جی نیٹ ورک متعارف کرانے سے متعلق تھیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات لیک ہونے کا معاملہ انتہائی افسوسناک اور قومی مفاد کے لیے خطرہ ہے۔

News Code 1890178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =