ہندو دہشت گرد تنظیم کا ہندوستان بھر میں برقع اور حجاب اپر پابندی کا مطالبہ

بھارت میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستان بھر میں برقع اور حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستان بھر میں برقع اور حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیو سینا بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سربراہی میں بننے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) میں بھی شامل ہے۔اس اتحاد میں شیو سینا اور بی جے پی کے علاوہ مجموعی طور پر بھارت بھر کی 13 سیاسی جماعتیں شامل ہیں جس میں سے زیادہ تر انتہاپسند اور لسانی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔شیو سینا سابق ہندو انتہاپسند سیاسی رہنما بال ٹھاکرے کی جماعت ہے جو 2012 میں چل بسے تھے۔شیو سینا کو ریاست مہاراشٹر میں اکثریت حاصل ہوتی ہے اور یہ تنظیم انتہاپسند اور فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

News Code 1890172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =