وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو 50 ہفتوں کی قید کی سزا

برطانیہ کی عدالت نے جولین اسانج کو ضمانت کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہفتوں کی قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی عدالت نے جولین اسانج کو ضمانت کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہفتوں کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج جنسی زیادتی کیس میں سویڈن حوالگی سے بچنے کیلئے 7 سال سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے مقیم تھے تاہم ان کی سیاسی پناہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے انہیں ضمانت کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس ہفتوں کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

News Code 1890165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =