امریکی صدر ٹرمپ نے کیوبا کو اقتصادی پابندی کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ونزوئلا کی حمایت کرنے پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ونزوئلا کی حمایت کرنے پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ اگر کیوبا نے ونزوئلا کی حمایت ترک نہ کی تو اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے ونزوئلا میں فوجی کودتا کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔  روس اور ایران سمیت کئی ممالک ونزوئلا کی موجودہ حکومت کی حمایت کررہے ہیں جبکہ امریکہ کودتا کے ذریعہ ونزوئلا کی قانونی حکومت کو گرانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

News Code 1890153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =