امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا کے شہر شیرولیٹ میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

ادھر حکام کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

News Code 1890151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =